ISLAMIC GIFTS | RAMZAN GIFT | RAMZAN FAZILAT

رمضان کی فضیلت | Ramzan Fazilat |Islamic Gifts 


رمضان بہت فضیلت اور عظمت والا مہینہ ہے۔ احادیث میں اس کے بارے میں بہت فضائل آئے ہیں۔

ایک حدیث شریف میں آتا ہےکہ: 
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ تعالی نے تم پر رمضان کے روزے فرض قرار دیئے اور میں نے رمضان کی راتوں میں قیام کو سنت قرار دیا۔پس جس شخص نے ایمان کی حالت میں رمضان کا روزہ رکھا اور  اس میں قیام کیا ، تو وہ اپنے گناہوں سے اس طرح نکل جائے گاجیساکہ وہ اپنی پیدائش کے وقت تھا۔ (مسند احمد)

 رمضان کے اعمال

رمضان میں روزہ اور تراویح کا خوب اہتمام کرنا چاہئے، آخری عشرے میں اعتکاف کا اہتمام بھی ہونا چاہئے۔

رمضان گفٹ|Ramzan gifts| Islamic Gifts  


رمضان میں نیک اعمال  کا ثواب بہت زیادہ ہوجاتا ہے۔ زکاۃ، صدقات کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
کئی مسلمان اپنے دوستوں اور تعلق داروں کو ہدایا اور تحائف بھی بھیجتے ہیں۔
رمضان میں ’’اسلامی گفٹ پیک‘‘ یا ’’رمضان گفٹ پیک‘‘ کے نام سے بھی کئی قسم کے تحائف ملتے ہیں جو تقسیم کئے جاسکتے ہیں۔


عید کی تیاری

عید کی تیاری رمضان سے پہلے ہی کرلینی چاہیئے، یا رمضان کے دن کے وقت میں کرنی چاہیے، رمضان کی قیمتی راتوں کو اس کام کی وجہ سے بازاروں میں خراب نہیں کرنا چاہیئے، یہ بہت فضیلت والی راتیں ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

No comments:

VISITORS